لندن(سچ نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی شاہی حیثیت اور مالی معاملات سے متعلق ایسااعلان کیاہے برطانوی عوام اور شاہی خاندان سب حیران رہ گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ’سینئر‘ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کیلئے اقدامات کریں گے۔شاہی جوڑے کے مطابق اب وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کی گئی اپنی پوسٹ میں شاہی جوڑے کاکہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر باہم سوچ بچار کر چکے ہیں اور کئی ماہ سے جاری غوروفکر کے بعد اب انہیں نے اپنی شاہی حیثیت چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیری اور میگھن کے مطابق وہ ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
بدھ کے روز اپنے غیر متوقع بیان میں جو انھوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی پوسٹ کیا، شاہی جوڑے نے کہا کہ انھوں نے ‘کئی ماہ تک غورو فکر اور باہمی تبادلہ خیال کے بعد’ یہ فیصلہ کیا ہے۔بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ ’ہم شاہی خاندان کے ‘سینئر’ ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی طور پر خود مختار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ ہم ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ ‘ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔
بی بی سی کے مطابق ہیری اور میگھن نے یہ بیان دینے سے پہلے پورے خاندان میں کسی سے بھی مشاورت نہیں اور اس بات پرشاہی خاندان کی جانب سے دکھ اور مایوسی کااظہارکیاگیاہے جو کہ بہت سخت بات ہے۔
دوسری جانب بکنگھم پیلس کی خاتون ترجمان نے کہا کہ ڈیوک اور ڈچز کے ساتھ ان کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے پر بات چیت ’ابتدائی مرحلے میں‘ تھی۔ انھوں نے مزید کہا ’ہم ان کے مختلف انداز اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ معاملات ہیں جن پر کام کرنے میں وقت لگے گا۔‘
یاد رہے گذشتہ برس شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان کچھ اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں