دولہا کی بے وفائی کا یقین ہو جانے کے بعد بھی دلہن خاموش رہی اور اسے سبق سکھانے کا منصوبہ بنا لیا۔دونوں حسب معمول شادیوں کی تیاریوں میں مصروف رہے اور جب شادی کا دن آیا، تمام مہمانوں کے سامنے عروسی جوڑے میں سجی دلہن نے مائیک پکڑ کر اپنے دولہا اور اس کی محبوبہ کی چیٹنگ پڑھ کر سنانی شروع کر دی۔ دلہن نے اپنے دولہا کے جس میسج سے شروع کیا، اس میں دولہا اپنی محبوبہ کو یقین دلا رہا تھاکہ وہ اپنی اس دلہن کے ساتھ شادی نہیں کرے گا۔ دولہا نے اس لڑکی کو لکھا تھا کہ ”میں اس سے شادی نہیں کروں گا۔ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“ ایک میسج میں دولہا نے لکھا تھا کہ ”تمہارا جسم بہت خوبصورت ہے اور تم میں وہ صلاحیتیں ہیں کہ کاش میری گرل فرینڈ میں اس سے آدھی ہی ہوتیں۔ دلہن مہمانوں کے سامنے دولہا کو شرمندہ کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئی اور دولہا سر نیہوڑائے کھڑا رہ گیا۔