لندن (سچ نیوز)برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی ہے۔برطانوی ہاﺅس آف کامن نے ووٹنگ میں یورپی یونین سے انخلا کی بریگزٹ ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔ پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو اس حوالے سے 230 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پر استعفیٰ کا دباﺅ بڑھ گیا ہے جبکہ جنرل الیکشن کی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے آئرش بارڈر بند کرنے کی ترمیم پر ووٹنگ میں بارڈر بند کرنے کے حوالے سے اختیار حکومت کو دے دیا ہے۔ ترمیم کے حق میں 600 اور مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ میں ایک ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین سے انخلا کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ یورپی یونین سے انخلا کے عمل کو بریگزٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ بریگزٹ کے حق میں ووٹ دے دیتی تو برطانیہ 29 مارچ 2019 کے بعد یورپی یونین کا حصہ نہ رہتا۔
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024