بدترین بحران کا سامنا، قرض لینا اشد ضروری ہے: وزیرِاعظم

اسلام آباد: (سچ نیوز ) وزیرِاعظم عمران خان نے کو ملک درپیش مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قرض کے بدترین بحران کا سامنا ہے، دوست ممالک یا آئی ایم ایف سے قرض لینا اشد ضروری ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یا دوست ممالک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو سے تین ماہ سے زیادہ کا زرمبادلہ نہیں ہے اور اس وقت دوست ممالک کے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔

Exit mobile version