اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران حکومت نے واضح اعلان کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے ساتھ اصلاحات بھی کرنا ہوں گی، ایک رات میں مسائل حل نہیں ہوں گے، کوشش ہےعوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہم اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کےاندر ہیں، اگر ڈالر میں تبدیلی آتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی آئے گی، ڈالر کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہیں۔نگران وزیر توانائی و بجلی نے کہا کہ پاور سیکٹرمیں نقصانات کی بہت ساری وجوہات ہیں، بجلی چوری سمیت دیگرایشوز ہیں، کیپسٹی پیمنٹ کو کسی طریقے سے کم کریں گے، ابھی ہمیں دوہفتے ہوئے، دو ماہ کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی، ہم پوری کوشش کرکے چیزوں کو ٹھیک کریں گے۔