ممبئی ( سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف فلم شعلے میں گبر سنگھ کے ساتھ کالیا کا کردار نبھانے والے اداکار وجو کھوٹے وفات پا گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وجو کھوٹے کی صحت کچھ دنوں سے خراب تھی اور ان کے کئی اعضا نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا، اداکار پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر سونے کےبعد دوبارہ نہیں اٹھے جس کے بعد ان کے مرنے کی تصدیق کی گئی۔شعلے کے کئی کردار اب اس دنیا میں نہیں رہے جن میں ٹھاکر یعنی سنجیو کمار،گبر یعنی امجد خان، رحیم چاچا یعنی اے کے ہنگل، ماسی یعنی لیلےٰ مشری اور سامبا یعنی میک موہن شامل ہیں اور اب اس شعلے کے ”کالیا“ یعنی وجو کھوٹے نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔78 برس عمر پانے والے وجو کھوٹے کا فلمی کیریئر60 سالوں پر محیط رہا۔انہوں نے 300 کے قریب فلموں میں اداکاری کی۔ مشہور اداکارہ شوبھا کھوٹے وجو کھوٹے کی بڑی بہن اور مغل اعظم میں دلیپ کمار کی والدہ اور مغل اعظم کی ملکہ کا کردار ادا کرنے والی درگا کھوٹے ان کی آنٹی تھی۔
بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار چل بسے
بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار چل بسے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023