بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کر لیا

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی 76 ویں سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اس بار اپنی 76 ویں سالگرہ نہیں منائیں گے جس کی اصل وجہ اْن کی بیٹی شوئتا کے ساس اور سسر کا رواں سال انتقال ہونا ہے، ساتھ ہی انہیں آنجہانی اداکار راج کمار کی اہلیہ کرشنا راج کپور کے انتقال کا بھی دکھ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی طبیعت کو لے کر پریشان ہیں جوکہ ان دنوں اپنے علاج کی وجہ سے امریکا میں قیام پذیر ہیں چنانچہ ان تمام باتوں کی وجہ سے امیتابھ بچن کا اپنی سالگرہ کو سادگی کے ساتھ بھی منانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ 11 اکتوبر 1942 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر کا آغاز1969 میں فلم ’’سات ہندوستانی‘‘ سے کیا جب کہ 70 کی دہائی میں ’’اینگری ینگ مین‘‘ کے نام سے مشہور ہونے والے بگ بی 47 سالہ فنی کیریئر میں اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرکے 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

Exit mobile version