ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کے اداکار پرشانت ناریانن کو اہلیہ سمیت دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کریلا پولیس کے انسپکٹر پرتھاپ نے 50 سالہ بالی ووڈ ایکٹر پرشانت کو بنگالی اہلیہ شونا سمیت ممبئی سے گرفتار کیا ۔ان پر تھومس پانیکر کی جانب سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیاہے جو کہ ملیام فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر ہیں جن کی فلم میں ناریانن نے 2017 میں اداکاری بھی کی تھی ۔تھامس کے ساتھ فلم کرنے کے بعد اداکار کے ان کے ساتھ تعلقات قریبی ہو گئے اور پروڈیوسر کو اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی ممبئی میں ایک کمپنی ہے اور اگر وہ اس میں سرمایہ کاری کرتاہے تو اسے اس کمپنی کا ڈائریکٹر بنا دیا جائے گا جس پر پانیکر نے پرشانت کے کہنے پر 12 ملین بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی لیکن بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ انہیں دھوکہ دیا گیاہے ۔ملیام فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر نے دھوکہ ملنے پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر کریلا پولیس کے انسپکٹر نے سات رکنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ممبئی سے انہیں تین دن کی نگرانی کے بعد گرفتار کر لیا ۔جس کے بعد انہیں ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کا 20 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔یاد رہے کہ اداکار پرشانت ناریانن بالی ووڈ سمیت دیگر بھارتی انڈسٹریز میں اب تک 50 سے زائد فلموں میں ادکاری کر چکے ہیں جن میں ان کی معروف فلمیں ” مرڈر 2“ ،” ویسا بھی ہو تا ہے پارٹ ٹو “ اور ” شیڈوز آف ٹائم “ ہیں۔
بالی ووڈ کے اداکار کو اہلیہ سمیت افسوسناک الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا
بالی ووڈ کے اداکار کو اہلیہ سمیت افسوسناک الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023