بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بہن نے بھی فلم میں انٹری کی تیاری پکڑ لی

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بہن نے بھی فلم میں انٹری کی تیاری پکڑ لی

ممبئی( سچ نیوز) بالی ووڈ سٹار عامر خان مسٹرپرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں جن کا بالی ووڈ میں طوطی بولتا ہے اور اب ان کی بہن بھی فلم انڈسٹری میں کیریئر شروع کرنے جا رہی ہیں۔ ویب سائٹ pinkvilla.com کے مطابق عامر خان کی بہن نکہت خان ، بھومی پانڈیکر اور تاپسی پنو کی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یہ فلم چندرو اور پرکاشی نامی دو شارپ شوٹرز کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جس کے معاون پروڈیوسر انوراگ کیشپ ہیں۔فلم سانڈ کی آنکھ کی ’ریپ اپ‘ پارٹی گزشتہ دنوں ممبئی میں ہوئی جس میں فلم کی مکمل کاسٹ اور عملے کے دیگر لوگ شریک تھے۔ اس پراجیکٹ سے وابستہ ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ فلمسازوں میں سے ایک نکہت خان سے مل چکا تھا اور اسی نے اس کردار کے لیے نکہت خان کا نام تجویز کیا۔ یہ کردار ایک مہارانی کا ہے اور یہ کوئی کیمیو نہیں بلکہ پورا کردار ہے اور مکمل فلم میں وہ نظر آئیں گی۔ “فلم سانڈ کی آنکھ کے دو پوسٹرز بھی ریلیز کیے جا چکے ہیں اور یہ فلم رواں سال 25اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Exit mobile version