ممبئی (سچ نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا ہے کہ اگر جانے انجانے میں انھوں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو انھیں معاف کر دیا جائے۔ دراصل اس ہفتے جین مذہب کے مانننے والے اپنا ایک تہوار منا رہے تھے جس کے اختتام پر وہ اپنی اپنی غلطیوں کے لیے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اس موقع پر عامر خان نے بھی کھلی معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔بی بی سی اردو کے مطابق عامر کی اس ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی،کسی نے کہا ’جاؤ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناؤ گے۔‘ایک صارف نے معافی کے بدلے اس فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا ’جاؤ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کے لیے معاف کیا۔‘ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کے لیے انھوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے معافی مانگ لی
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے معافی مانگ لی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023