بارسلونا میں مضر صحت گوشت پکڑا گیا

بارسلونا میں مضر صحت گوشت پکڑا گیا

بارسلونا( ویب ڈیسک ) سپین کے شہربارسلونا میں گزشتہ روز گواردیا اربانا پولیس نے ایک ہزار کلو مرغی کا گوشت تحویل میں لیا ہے جو انتہائی خراب،مضر صحت اور سڑی ہوئی حالت میں موجود تھا ۔یہ گوشت بارسلونا سینٹرمیں موجود قصابوں کی دکانوں پر منتقل ہو رہا تھااور اس مضر صحت گوشت کے خریدار کچھ پاکستانی قصائی بھی تھے ۔

جس ٹرک میں یہ گوشت منتقل کیا جا رہا تھا اس کی حالت بھی حفظان صحت کے حوالے سے انتہائی خراب تھی۔اس میں گندگی موجود تھی اور گاڑی میں ائیرکنڈیشنر بھی نہیں تھا،برآمد ہونیوالے گوشت کی مقدار 1081کلو تھی۔

Exit mobile version