نیویارک(سچ نیوز) گزشتہ دنوں برطانوی بحری بیڑہ ایک امریکی فوجی بندرگاہ پر پہنچا جہاں برطانوی نیوی اہلکاروں کے منشیات کے لازمی ٹیسٹ کیے گئے تو ایسا ہولناک انکشاف ہوا کہ سن کر ہی اوسان خطا ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس برطانوی بحری بیڑے پر 16ایٹمی میزائل بھی موجود تھے اورایک ایٹمی آبدوز بھی اس بیڑے کے ساتھ تھی۔ ٹیسٹ کے نتائج میں معلوم ہوا کہ اس ایٹمی آبدوز پر موجود 3برطانوی بحریہ کے اہلکار راستے میں کوکین کا نشہ کرتے رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ 15ہزار 900ٹن وزنی ایچ ایم ایس وینجنس نامی برطانوی بحری بیڑہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر واقع امریکی فوج کی بندرگاہ پر پہنچا تھا، جہاں تمام اہلکاروں کے پیشاب کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیے گئے۔ اس بیڑے پر ایٹمی آبدوزبھی تھی جو انتہائی خفیہ آپریشنز میں استعمال کی جاتی ہے۔ جب ایچ ایم ایس ویجنس واپس سکاٹ لینڈ کی فوجی بندرگاہ پر پہنچا تو ان تینوں اہلکاروں کو بیڑے سے ہٹا دیا گیا اور انتہائی حساس مشن کے دوران منشیات استعمال کرنے کے الزام کے تحت ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس بحری بیڑے پر 16ٹریڈنٹ ایٹمی میزائل تھے جو ساڑھے 7ہزار میل کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں کروڑوں لوگ ان سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔
ایٹمی ہتھیاروں سے بھری آبدوز اور نشے میں ڈوبے فوجی، ایک واقعہ جس نے دنیا کو پریشان کردیا
ایٹمی ہتھیاروں سے بھری آبدوز اور نشے میں ڈوبے فوجی، ایک واقعہ جس نے دنیا کو پریشان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024