انا پولس (سچ نیوز) امریکہ کی جانب سے ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے تیار کیا گیا خصوصی طیارہ ایک پرندے کی وجہ سے برباد ہوگیا۔بوئنگ ای 6 بی مرکری نامی اس طیارے کا ایک انجن ریاست میری لینڈ میں اس وقت تباہ ہوگیا جب اس سے پرندہ ٹکرایا۔ حادثہ پاٹوکسینٹ دریا کے پاس نیول ایئر سٹیشن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں امریکہ کو کم از کم 2 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔امریکی بحریہ کے فضائی وار فیئر سنٹر کے ایئر کرافٹ ڈویژن کے ترجمان ٹم باﺅلے نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کے انجن کو درست کردیا گیا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کس قسم کا پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرایا تھا۔اس حادثے کو کلاس اے کی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے ، طیاروں کو پیش آنے والے ایسے حادثات جن میں 2 ملین ڈالر سے زائد مالی نقصان، کوئی جانی نقصان یا مستقل معذوری کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کو کلاس اے حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ جس طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے اس کی مالیت 141 ملین ڈالر (تقریباً 22 ارب روپے) ہے۔ 22 نشستوں کے اس طیارے کے 4 انجن ہیں اور یہ ایٹمی جنگ کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے ۔
ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا امریکی طیارہ ایک پرندے نے برباد کردیا
ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا امریکی طیارہ ایک پرندے نے برباد کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025