کراچی( روزنامہ سچ انٹرنیشنل) ایم کیو ایم کے سید اظہر فخرالدین نے ایم کیو ایم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم بہادر آباد کے سرپراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے
سید اظہر فخرالدین نے نمائندہ روزنامہ سچ انٹرنیشنل کے عارف سونی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا۔
ایم کیو ایم میں 2014 میں سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (،CEC) کا ممبر بنا تھا۔
اور جب فاروق ستار بھائی الگ ھوے۔ تو او آر سی کا ممبر بنا۔
2016 میں فاروق ستار بھائی کا ،(Advisor )ایڈوائزر ۔
2018 کے الیکشن میں دوجگہ سے فاروق ستار بھائی نے
ٹکٹ دیا:-ایک نیشنل اسمبلی NA 256 اور صوبائی اسمبلی PA 106 کا
اور فوج کے ایک سنیر آفیسر رہے اور ریٹائرڈ منٹ کے بعد سیاست میں حصہ لیا
اس کے بعد کچھ دنوں سے ناراضگی کی وجہ سے گھر بیٹھ کر اپنی آخری کوشش کر رہے ہیں
سید اظہر فخرالدین نے ایم کیو ایم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان بھادرآباد کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مودبانہ گزارش کی ہے مہاجر قوم یعنی ایم کیو ایم ایک ھو جائے۔ اور دوبارہ کراچی میں خوشحالی آجاے:-
آج مہاجر قوم جس پریشانی اور بےبسی سے گز رہی ہے۔جن کے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانی دے کر پاکستان بنایا اور پھر دوبارہ قربانی دے کر ایم کیو ایم بنایا
*آپ دونوں سنیر رہنماؤں سے بڑی معذرت کے ساتھ درخواست کرتا ہوں۔اگر آپ واقعی *مہاجروں* کے خیرخواہ ہیں اور ان کی بقاء اور استحکام وعزت کا خیال ہے تو آپ دونوں اپنی ذاتی انا کو نکال کر اپنی اپنی جگہ پر اعلان کریں کہ 18 مارچ 2021 کو *یوم تاسیس* ڈاکٹرفاروق ستار بھائی اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی ساتھ مل کر یہ بڑا پروگرام نشتر پارک میں کریں ۔
اور پاکستان بلکہ پوری دنیا کو بتادیں گے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک پولیٹیکل اور امن پسند جماعت ہے