چنیوٹ۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل و سٹی بھوانہ کے کے سینئر عہدیداران نے تحصیل صدر میاں عبدالرؤف ہنجرا کی قیادت میں ایم پی اے محترمہ سلیم بی بی بھروآنہ اور ایم این اے مہر غلام محمد لالی صاحب کی ہدایت پر بھوآنہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی وزٹ کیا.
سولنگ نالی کی تمام سکیموں کا موقع کر جاکر کام چیک کیا اور جہاں کہیں کچھ مسائل پیدا ہوئے (جنکی پیچھلے دنوں میڈیا میں بھی رپورٹنگ ہوئی) سب جگہوں کا مکمل جائزہ لیا گیا.. ٹھیکداروں اور میونسپل کمیٹی کے عملہ سے ملاقات کر کے مسائل کے حل پر صرور دیا گیا جس پر سب انجینئر چوہدری عامر چدھڑ اور ٹھیکیداروں نے کہا کہ ابھی منصوبہ جات رننگ پوزیشن میں ہیں اور جہاں کہیں بھی کوئی کمی بیشی ہے ہم ہر صورت ٹھیک کرینگے. ٹھیکداروں اور سب انجینئر کو موقع بھی چیک کروایا گیا..
اسکے علاوہ سی او میونسپل کمیٹی صاحب سے بھوانہ کی صفائی خصوصاً کروڑیہ پارک اور اس سے ملحقہ علاقوں اور نالیوں وغیرہ کی صفائی پر کہا.
سیکرٹری اطلاعات میاں ثناءاللہ
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران غالب، سٹی جنرل سیکرٹری رانا عبدالکریم،سٹی انفارمیشن سیکرٹری جاوید اقبال اور صلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اکرم پی ٹی آئی وفد میں شامل تھے..
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ