پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اُبھرتی اداکارہ ایمن سلیم کو پیاری لڑکی قرار دیا ہے۔
صحیفہ جبار خٹک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اداکارہ ایمن سلیم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
ایمن سلیم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیک وقت موبائل اور لینڈ لائن فون پر مصروف ہیں۔
خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے کونسا عالمی ریکارڈ توڑا تھا؟
صحیفہ جبار خٹک نے ایمن سلیم کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا ایمن خوبصورت نہیں ہیں‘۔
صحیفہ جبار خٹک ایمن سلیم کی خوبصورتی سے متاثر
صحیفہ جبار نے اپنے کیپشن میں ایمن سلیم کی ایک بڑی مداح ہونے کا بھی اظہار کیا ہے اور ساتھ میں ایمن سلیم کو اپنی اس اسٹوری میں ٹیگ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نوجوان اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔