انقرہ (سچ نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے واشنگٹن پر واضح کیا ہے کہ اگر انہیں ایف 35 طیارے فراہم نہیں کیے گئے تو وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے کسی اور ملک سے رجوع کرسکتے ہیں، ایسے میں 10 ارب ڈالر کا بوئنگ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی ختم ہوسکتا ہے ۔رجب طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کی جانب سے ترکی کو ایف 35 طیارے فراہم نہیں کیے گئے تو وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدے کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے باعث امریکہ نے انقرہ کو ایف 35 طیاروں کی فروخت روک دی ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے انقرہ کو اس عمل کے باعث پابندیوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔ترک صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس 400 میزائل سسٹم ان کے دفاع کیلئے ضروری تھا، انہیں اپنے دفاع کیلئے جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی وہ اسے حاصل کریں گے۔ امریکہ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہم نے ان کا پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نہیں خریدا لیکن ہم ان کے 100 بوئنگ طیارے بھی تو خرید رہے ہیں، اس لیے ہم اچھے خریدار ہیں۔ اگر امریکہ ہمیں ایف 35 طیارے فراہم نہیں کرتا تو ہم بوئنگ کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے 100 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرسکتے ہیں۔
’ ایف 35 نہیں دو گے تو ہم تمہارا 10 ارب ڈالر کا یہ نقصان کردیں گے‘ اردگان نے ٹرمپ کو دھمکی دے دی
’ ایف 35 نہیں دو گے تو ہم تمہارا 10 ارب ڈالر کا یہ نقصان کردیں گے‘ اردگان نے ٹرمپ کو دھمکی دے دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024