نئی دہلی (سچ نیوز )بھارتی آرمی چیف بپن راوات نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ میں نام شامل کیے جانے کی تنبہہ کے بعد پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کرنے کا دباﺅ ہے ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر دباو ہے اس لیے اب انہیں دہشت گردوںکے خلاف کارروائی کرنی ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان امن بحالی کے لیے کام کرے ،گرے لسٹ میں نام آنا کسی بھی قوم کے لیے پریشان کن ہے ۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کارروائی روک دی ہے ،پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہے ،چار ماہ میں مزید اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔