ایشیا ءکپ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کے ہمراہ غیر ملکی گلوکارہ بھی جادو جگائیں گی

ایشیا ءکپ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کے ہمراہ غیر ملکی گلوکارہ بھی جادو جگائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) ایشیا ءکپ کی افتتاح تقریب کل ملتان میں ہوگی ، افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کے ہمراہ نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ایشیا ءکپ کا افتتاحی  میچ کل ملتان سٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے  قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ ملتان سٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میچ سے قبل ہوگی۔ افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

Exit mobile version