بھمبر(سچ نیوز) ایس پی بھمبر ملک سلطان اعوان کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھمبر کی حدود میں قتل ڈکیتی و دیگر مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب گذشتہ 13 سال 8 سال 5 سال سے اشتہاری ملزمان جنہیں پنجاب کے مخلتف علاقوں فیصل آباد لاہور لیہ بھکر سے انسپکٹر CIA حاجی ملک محمد رضوان نے اپنے دیگر پولیس ملازمین عبدالغفار جرال ۔ فیصل افتخار ۔شعیب بٹ کی مدد سے گرفتار کے پابند سلاسل کر دیا آج اس سلسلہ میں ایس پی بھمبر ملک سلطان اعوان نے اپنے آفس میں انسپکٹر سی آئی اے حاجی ملک محمدرضوان و دیگر عملے کو تعریفی سرٹیفکٹ دیئے یاد رہے کے انسپکٹر سی آئی اے حاجی ملک محمدرضوان عبدالغفار سمیت اے ایس آئی نوید عاطف نے قتل ڈکیتیوں جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان جو واردات کے بعد رو پوش ہوگئے تھے انہیں کراچی سے گرفتار کرنے پر صدر آزادکشمیر نے تعریفی اسناد سمیت انعام کے طور دو دو لاکھ کے چیک دیئے.
رپورٹ ۔ارشد چوہدری پاور پلس نیوز آزاد کشمیر