ایران پر نئی اور سخت اضافی معاشی پابندیا ں عائد کریں گے ، ایرانی حملے کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا پالیسی بیان

ایران پر نئی اور سخت اضافی معاشی پابندیا ں عائد کریں گے ، ایرانی حملے کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا پالیسی بیان

واشنگٹن (سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر نئی اور سخت اضافی معاشی پابندیاں عائد کریں گے،جب سے امریکہ کا صدر ہوں میں نے ایران کو جوہری بم بنانے کی اجازت نہیں دی ،ایران کو اپنے جوہری عزائم سے دست بردار بھی ہونا پڑے گا ،میں جب تک امریکا کا صدر ہوں ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔ایرانی حملےکے بعد وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں پالیسی بیان دیتےہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ امریکہ کےپیشگی وارننگ سسٹم نےاچھاکام کیاہے ، امریکی عوام کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی ٹھیک ہیں اور صرف فوجی اڈے کونقصان پہنچا ہے، کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا جبکہ اس حملے میں کسی عراقی فوجی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ،امریکی فوج ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،نیٹو ایران تنازعہ پر آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے، نیٹو مشرق وسطی میں مداخلت بڑھائے،ہم سب کو ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے مل کر کوشش کرنی ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کا سرپرست اعلیٰ ہے ،ایران کو بہت وقت سے برداشت کر رہے ہیں ،ایران سے مہذب دنیا خوفزدہ ہے،ایران نے یمن ،عراق ،لبنان اور افغانستان میں تباہی مچائی ۔انہوں نے کہا کہ میرے حکم پر جنرل سلیمانی کو قتل کیا گیا ،جنرل سلیمانی کے ہاتھ کئی امریکی فوجیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے اور وہ خطے میں امریکی مفادات کے خلاف کام کررہا تھا ، قاسم سلیمانی نے خطے کے عدم استحکام کےلیے حزب اللہ سمیت متعدد عسکریت پسند گروہوں کو تربیت فراہم کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کی معاونت کرتا رہا ہے اور مہذب دنیا کو خوف زدہ کر تا رہا ہے، قومیں ایران کا رویہ کئی دہائیوں سے برداشت کرتی رہی ہیں تاہم اب ایران کو ایسا کچھ نہیں کرنے دیں گے، ایران پستی کی جانب جا رہا ہے جو دنیا کے لیے خوشی کی بات ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہایران نے نہ صرف خطے کو عدم استحکام کا شکار کیا بلکہ اپنے عوام پر بھی سخت اور جابرانہ تسلط قائم کر رکھا ہے، ایران میں حالیہ ہونے والے مظاہروں میں سینکڑوں شہریوں کو قتل کردیا گیا، ایران نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے، تہران نے معاہدے کے بعد یمن، لبنان، افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی تاہم اب معاملہ برداشت سے باہر ہو چکا تھا اور اب دنیا ایران کو پیغام دے گی کہ اس کی دہشت گردی اب قبول نہیں کی جائے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی دہشت گردی، قتل اور فساد کی پالیسی برداشت نہیں کی جائےگی، ایران پرنئی اورسخت معاشی پابندیاں عائدکریں گے، امریکی افواج ہرقسم کےحالات کے لئے تیار ہے، امریکاخودمختارہے ہمیں مشرق وسطیٰ کےتیل کی ضرورت نہیں، ہمارے میزائل طاقتور اور انتہائی تباہ کن ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ اوباما دور میں ایران کو پیسے ملے اور اس نے میزائل بناکرہم پرحملہ کیا، ہم اپنےزبردست مہلک ہتھیا راستعمال نہیں کرناچاہتے مگر ایران کو جوہری منصوبے سے ہر صورت دستبردار ہونا پڑے گا۔

Exit mobile version