ایران نے جرمن وزیر خارجہ سے صرف ایک موضوع پر بات کرنے کااعلان کردیا

ایران نے جرمن وزیر خارجہ سے صرف ایک موضوع پر بات کرنے کااعلان کردیا

تہران (سچ نیوز) ایرانی حکومت نے کہاہے کہ جرمن وزیر خارجہ سے صرف جوہر ی معاہدہ پر بات چیت کی جائیگی ، باقی موضوعات غیر اہم ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت جرمن وزیر سے صرف جوہری معاہدے پر ہی بات کرنا چاہتی ہے،جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے صرف اسی معاہدے پر بات کی جائیگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ جوہری معاہدے کے سوا تمام موضوعات غیر اہم ہیں اور ان پر بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔ جرمن وزیر کا مشرق وسطیٰ اور خطے کا یہ چار روزہ دورہ ہے۔ وہ اردن اور متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے پیر کو تہران پہنچیں گے، ایران ان کے دورے میں شامل آخری ملک ہوگا ۔

Exit mobile version