ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا

ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا

تہران (سچ نیوز)ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا،امریکی ڈرون کو ایرانی صوبے ہور موز گان میں نشانہ بنایاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خبر رساں ایجنسی کاکہنا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون مارگرانے کادعویٰ کیاہے تاہم امریکی فوج نے ردعمل دینے سے گریزکیا ہے جبکہ ایرانی ملٹری کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاسدران انقلاب نے امریکی ڈرون گرایا،ڈرون کو ایرانی صوبے ہور موز گان میں نشانہ بنایاگیا ہے ،ایرانی ملٹری کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک تھا ،ادھر امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کوئی امریکی ڈرون ایران کی فضائی حدو میں نہیں تھا۔

Exit mobile version