ایران میں یوکرائنی طیارہ کس طرح گر کر تباہ ہوا ؟ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا

ایران میں یوکرائنی طیارہ کس طرح گر کر تباہ ہوا ؟ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا

اوٹاوا ( سچ نیوز  )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران میں تباہ ہونے والے یوکرین کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چند روز قبل ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس میں 63 کینیڈین شہریوں سمیت 176 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے تھے۔یوکرین کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجہ پہلے انجن میں لگنے والی آگ کو قرار دیا گیا لیکن بعدازاں یوکرین نے انجن کی خرابی کی وجہ کا لفظ ہٹا دیا جس کے باعث بین الاقوامی میڈیا پر کئی سوالات ہونے لگے۔

امریکا نے تو طیارے کو حادثہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مسافر طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے تباہ ہوا لیکن اب کینیڈی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کر دی ہے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق یوکرین کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ اسے ایرانی میزائل نے نشانہ بنایا۔کینڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دوسری جانب ایران کی سول ایوی ایشن کے سربراہ علی عابدزادہ نے امریکا اور کینیڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔

Exit mobile version