تہران (سچ نیوز )کورونا وائرس نے دنیابھر میں خوف پھیلا رکھا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈ یا پر جعلی ٹوٹکے بھی چل رہے ہیں جس پر عمل کرنا لوگوں کو مہنگا پڑ رہا ہے،ایسا ہی واقعہ ایران میں پیش آیا جہاں سینکڑوں افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے 300افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں، کیمیکل پینے والے متعدد افراد اگرچہ مرنے سے بچ گئے ہیں، تاہم انہیں اور کئی طرح کے مسائل ہوگئے ہیں جن میں سے بینائی بھی ایک ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے قبل بھی وہاں رواں ماہ وائرس سے بچانے کی افواہ پر زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔زہریلا کیمیکل پینے سے ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 480 تک جا پہنچی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 300افراد موت کے منہ میں چلے گئے
ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 300افراد موت کے منہ میں چلے گئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024