تہران(سچ نیوز) ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک شخص کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک شہری کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین کے تحت پہلی بار چوری کرنے کی سزا دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دینا ہے تاہم ایسی سزاﺅں کی خبریں عام نہیں کی جاتیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بطور سزا چور کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو قبیح قرار دیا اور سوچے سمجھے طریقے سے کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت اور تنقید کے باوجود ایرانی حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں سزا کا خوف پیدا کر کے انہیں جرم کرنے سے روکا جا سکتا ہے، ایسی سزائیں سماج میں لوگوں کو جرم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔قبل ازیں جنوری 2018ءمیں بھیڑ چوری کرنے کی پاداش میں ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران میں ایک 34 برس کے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، ایران کی طرح سعودی عرب، نائیجیریا اور صومالیہ میں بھی اسلامی تعزیرات کے تحت سزائیں دینے کا رواج قائم ہے۔
ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024