تہران(سچ نیوز) ایران میں طاقت ور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان میں5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث درجنوں کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع، بجلی کا نظام درہم برہم اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ مستعد ہے اور صورت حال اب کنٹرول میں ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمین سے 6.2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں ضمنی اور کم شدت کے جھٹکے تاحال وقفے وقفے سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔