ایران مین زلزے کے جھٹکے،1شخص ہلاک ،58زخمی

ایران مین زلزے کے جھٹکے،1شخص ہلاک ،58زخمی

تہران(سچ نیوز)ایران کے شہر کرمانشاہ کے قریب آنے والے زلزلے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور 58 دیگر زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 درج کی گئی۔

نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق کر مانشاہ کے شمال مشرقی میں واقع شہر تازہ آباد میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،یہاں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.0 سے زیادہ درج کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرمانشاہ شہر کے شمال مغرب میں قریب 55 میل (88 کلومیٹر) دور آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی ہے۔

Exit mobile version