ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ تفتان بارڈر پر پہنچ گئی

ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ تفتان بارڈر پر پہنچ گئی

دالبندین(سچ نیوز)ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ تفتان بارڈر پر پہنچ گئی ہے، ٹماٹروں کی کھیپ میں 12 کنٹینرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹماٹروں سے لوڈ کنٹینرز کسٹم ہاؤس میں کلیرنگ مراحل میں ہیں،کلیرنگ کے بعد ٹماٹروں کے کنٹینرز اندرون ملک روانہ کردئیے جائیں گے  جبکہ ایران سے ٹماٹروں کے مزید کنٹینرز بھی آرہے ہیں۔ایران سے ٹماٹروں کے کنٹینرز کے آنے سے ٹماٹر کی قلت پر قابو پایا جائے گا اور  ملک بھر میں  ٹماٹروں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو  گی ،ضلع چاغی کے سرحدی علاقوں میں ایرانی ٹماٹر 80 روپے سے لے کر 100روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں جبکہ  لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں  ٹماٹروں کی  قیمتیں آسمانسے باتیں کررہی ہیں ۔

Exit mobile version