ایران سے لوٹنے والے زائرین کی تلاش اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان نے اقدامات تیز کر دیئے ہیں،ایران سے لوٹنے والے 91 زائرین فروری میں واپس آئے تھے، تمام کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر امیگریشن حکام سے شہریوں کی فہرست حاصل کرلی گئی ہیں، ان افراد کو تلاش کر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گئے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے ملازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ملازمین کو روایتی طریقے سے ملنے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا، بخار یا کھانسی کا شکار ملازمین ماسک پہن کر آئیں، باتھ رومز میں تولیے کے بجائے کاغذ پیپر استعمال کرنیکی ہدایت بھی کی گئی، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جاری ہدایات مین گیٹ پر بھی آویزاں کر دی گئیں ہیں۔