تل ابیب (ویب ڈیسک) ایران جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیل ہی کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں نیتن یاہو اور موساد سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خفیہ ایجنسی کے چیف ایک ہفتے سے اہم میٹنگز میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موساد سربراہ پر ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط معلومات دینے کا الزام ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم ایران جنگ کی ذمے داری موساد سربراہ پر ڈال رہے ہیں جبکہ موساد کا مؤقف ہےکہ جنگ کے ذمے دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

































