اسلام آباد(سچ نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی سرحدی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی تلاش کے لیے متحرک ہیں،ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کی مذموم کارروائی پاک ایران بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کے دشمن عناصر کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران سرحد کے قریب سے ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو سیکیورٹی اہلکاروں کو تلاش سے متعلق پاکستانی فورسز کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کام کرنا ہوگا اور اس حوالے سے آپریشن کے لیے پاک، ایران افواج اور انٹیلی جینس ایجنسیاں رابطے میں ہیں جبکہ ایران ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ایرانی ملٹری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تعاون بھی جاری ہے۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اس قسم کی مذموم کارروائی کی اجازت نہیں دے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی پر اثر انداز ہونے والے دشمن کے عزائم کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ پاک ایران سرحد کے قریب لولکدان کے علاقے سے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا گیا تھا،ایران کے سرکاری ادارے ’’آئی آر این اے ‘‘کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران سرحد پر پاسدارنِ انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا،تمام افراد کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا۔
ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کا اغوا ،جواد ظریف کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ،ایران سے مکمل تعاون کریں گے:شاہ محمود قریشی
ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کا اغوا ،جواد ظریف کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ،ایران سے مکمل تعاون کریں گے:شاہ محمود قریشی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023