تہران (سچ نیوز) ایرانی سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طریقے سے ایران جانیوالے 123پاکستانیوں کو گرفتار کرلیاہے ، گرفتار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے ۔نجی نیوز چینل نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے والے 123پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایران میں گرفتار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے ۔واضح رہے کہ ملک میں بیروز گاری کے باعث اکثر سادہ لوح پاکستان انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آکر غیر قانی طریقے سے ایران سے براستہ ترکی یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان میں اکثر گرفتار ہوجاتے ہیں جبکہ کئی کوعبرتناک صورتحال کا سامنا بھی کرناپڑتاہے ۔