ایران:مسافربس کھائی میں گرنے سے20افراد جاں بحق

ایران:مسافربس کھائی میں گرنے سے20افراد جاں بحق

تہران(سچ نیوز )ایران میں بس کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق ہوگئے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعہ ایران کے شمالی علاقہ میں پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔پریس ٹی وی کے مطابق مسافر بس تہران سے مزنداران صوبہ کے شہر گنبد کیوس کی جانب جارہی تھی۔حادثے میں تئیس افرا د زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ٹریفک حادچات معمول ہیں، ہر سال تقریبا 20ہزار افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتاری ہے۔

Exit mobile version