ادیس ابابا(سچ نیوز)افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے 2015ئ کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنماﺅں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے بتایا کہ مجموعی طورپر 13 ہزار 200 افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔