"ایبسولوٹلی ناٹ کہنےکے بعد رجیم چینج آپریشن ہوا ” مراد سعید کا دعویٰ

"ایبسولوٹلی ناٹ کہنےکے بعد رجیم چینج آپریشن ہوا " مراد سعید کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ پاکستان سے اڈے مانگے گئے جس پر  ایبسولوٹلی ناٹ کا جواب ملا ، ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کے بعد رجیم چینج آپریشن ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے کہا کہ ہم نے ایک بھی ڈرون حملہ نہیں کرنے دیا ،ایبسولوٹلی  کے ساتھ  ہی قوم نے بتادیا کہ ہم کسی اور کی جنگ کا ایندھن نہیں بنیں گے ،تحریک انصاف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کا پہلے ہی بتادیا تھا، فاٹا کا انضمام بڑا مشکل کام تھا ، دنیا میں بہت ساری طاقتیں  فاٹا انضمام کیخلاف تھیں ، افغانستان کے ساتھ کیا مذاکرات ہورہے ہیں؟۔مراد سعید نے کہا کہ  نائن الیون سے پہلے پاکستان میں دھماکے نہیں ہوتے تھے ۔

Exit mobile version