سنگاپور(سچ نیوز )چینی وزیر دفاع نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور یک دن چین متحد ہو گا تاہم اگر کسی نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش تو چینی افواج کے پاس جنگ کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا ۔سنگاپور میں ایشیا ڈیفنس سربراہی اجلاس ہوا جس دوران چینی وزیر دفاع وی فینگ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تصادم انتہائی تباہ کن ہو گا، بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان پر امریکی موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں۔وی فینگ نے کہا کہ امریکہ تجارت پربات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن اگر امریکہ جنگ کا ارادہ رکھتا ہے تو ہم آخر دم تک لڑیں گے۔ چینی فوج علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کے لیے مقدس سرزمین ہے اور چین اپنی مقدس سرزمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا، چین خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے تاہم جنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔