’’ اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں۔۔۔‘‘معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما نے وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی پر انتہائی نازیبا حملہ کر دیا

’’ اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں۔۔۔‘‘معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما نے وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی پر انتہائی نازیبا حملہ کر دیا

ممبئی (سچ نیوز)پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاگل پن اور جذباتی فضا اپنے عروج پر ہے ،مودی حکومت سمیت ہندوستانی میڈیا اور اپوزیشن جماعتیں تو پاکستان کے خلاف زہر اگل ہی رہی ہیں تاہم بھارتی فلمی ستارے اور کرکٹرز بھی پاکستان کے خلاف اپنی گھٹیا ذہنیت آشکار کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ،معروف ہندوستانی فلموں کے معروف ہدایت کار اور پرڈیوسر رام گوپال ورما بھی پلوامہ حملے کے بعد عقل و دانش کی بجائے جذبات کی رو میں بہتے نظر آئے ہیں اور انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بچگانہ سوالات کرکے اپنے اندر کے ’’جذباتی ہندو‘‘ کو نکال باہر کیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج پر ہونے والے حملے نے ہندوستانیوں کو باولا کر دیا ہے ،مودی حکومت سمیت اپوزیشن جماعتیں ،بھارتی سیاست دان ،میڈیا ،کرکٹرز ،فلمی اداکار اور سابق بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف زہر اگلتے نظر آ رہے ہیں ۔ایسے میں ہندوستانی فلموں کے معروف پرڈیوسر رام گوپال ورما بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور پلوامہ حملے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مودی سرکار کو مذاکرات اور بات چیت سے مسائل کے حل کی دعوت دینا انہیں ناگوار گذرا ہے اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی نجی زندگی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی‘‘۔

رام گوپال ورما نے اپنے ایک ٹویٹ میں طنزیہ انداز میں عمران خان سے یہ پوچھا کہ آیا وہ ہندوستانیوں کو یہ سکھا سکتے ہیں کہ کئی ٹن آرڈی ایکس کا دھماکہ کرنے کے لئے آنے والے شخص سے کس طرح بات چیت کی جاتی ہے؟ہم تمام ہندوستانی یقینی طورپر آپ کو ٹیوشن فیس اداکریں گے۔

رام گوپال ورما نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر امریکہ کو یہ پتہ ہے کہ آپ کے ملک میں اسامہ ہے اور خودآپ کا ملک اس سے باخبر نہیں ہے تو کیا آپ کا ملک واقعی ملک ہے؟ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا’’میں ایک گنگ ہندوستانی کے طورپر آپ سے یہ پوچھ رہاہوں۔مہربانی کرکے مجھے یہ بتائیے‘‘۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا’’کسی نے بھی مجھے یہ نہیں بتایا کہ جیش محمد ،لشکر طیبہ ،طالبان اورالقاعدہ آپ کے پلے سٹیشنز نہیں ہیں لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سنا ہے کہ آپ اس سے انکار کر رہے ہیں کہ آپ ان سے محبت نہیں کرتے

 

‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ جیش محمد،لشکر طیبہ ،طالبان اورالقاعدہ آپ کی گیندیں ہیں جن کوآپ پاکستان کی سرحدات سے ہندوستان کے پویلین کی طرف مارتے ہو۔مہربانی کرکے مجھے بتائیے کہ آپ کیا کرکٹ کی گیندوں کو بم سمجھتے ہیں‘‘۔رام گوپال ورما نے ٹوئیٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ عمران خان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

Exit mobile version