ممبئی(سچ نیوز) اکشے کمارنے اپنے ہی مداح کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے ہریانہ سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان انکیت گواسوامی بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر اکشے کمار کے گھر میں داخل ہوگیا، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اسے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔نوجوان نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکشے کمار کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے ملنے ہریانہ سے ممبئی آیاتھا۔ اس نے اکشے کمار کے گھر جاکر ان سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ملنے نہیں دیا گیا بعد ازاں وہ رات کے وقت بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اکشے کمار کے گھر کاپتہ سرچ انجن گوگل سے حاصل کیاتھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرم جیت سنگھ داھیا کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اسی لیے اکشے کمار سے ملنا چاہتاتھا لیکن اسے گرفتارکرادیا گیا تاہم نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا، وجہ بھی سامنے آگئی
اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا، وجہ بھی سامنے آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023