نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین کی اپنے شریک حیات سے بے وفائی کی حد کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ اس حوالے سے ایک ٹک ٹاکر لڑکی نے حیران کن بات کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جِل نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک ہینڈل @jillt01پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ”کسی غیر مرد یا عورت کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا یا بوس و کنار کرنا ہی بے وفائی نہیں ہوتا۔ مرد یا عورت کا اپنے پارٹنر سے ٹیکسٹ میسجز چھپانا بھی بے وفائی ہوتا ہے۔“
جِل کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ میسجز پڑھ کر فوراً ڈیلیٹ کر دیتے ہیں یا اپنے فون کو اپنے پارٹنر کے پاس کبھی نہیں چھوڑتے تو آپ اپنے پارٹنر سے بے وفائی کر رہے ہیں۔“ جِل کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 80ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور لوگوں کی اس معاملے پر دو آراءسامنے آ رہی ہیں۔تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ ”پارٹنر سے ٹیکسٹ میسجز یا فون چھپانا بے وفائی کی علامت تو ہو سکتا ہے تاہم یہ عمل بذات خود بے وفائی کے زمرے میں نہیں آتا۔“