کراچی(سچ نیوز) اداکارہ اقراءعزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات عروج پر ہیں۔ گزشتہ شب ان کی مہندی ہوئی جس میں دولہا دلہن نے ایسا کمال رقص کیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مہندی کی تقریب میں پہلے دولہا یاسر حسین اکیلے ڈانس کرتا ہے اور پھر اپنی دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اپنے ساتھ محو رقص کر لیتا ہے۔ ان کی رقص کی ویڈیوز انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی جہاں لوگ زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہے اس جوڑے کے لیے نیک تمناﺅں کے ساتھ ساتھ ان کے رقص کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔قبل ازیں اقرا ءاور یاسر کی شادی کے منفرد اور دلچسپ دعوت نامے نے بھی سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی تھی۔ دعوت نامے کی عبارت کچھ یوں تھی : ”خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا)شادی کرنے جا رہا ہے عزیز صاحب کی لڑکی اقرء(سمجھداری کی مثال)سے۔ 28دسمبر 2019ء(کیونکہ 2020میں مہنگائی بڑھے گی)۔ نکاح 1پی ایم ’شارپ‘ (یعنی ٹھیک 1بجے سہ پہر)۔ بھرپور لنچ اڑھائی پی ایم شارپ(کیونکہ ہمارا پی ایم (وزیراعظم) واقعی بہت شارپ (تیز) ہے)تحائف کی ضرورت نہیں، سلامی مشورے کی طرح دیں (دل کھول کے)۔اقراءعزیز نے اس دعوت نامے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی جسے اب تک 3لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔