روم (سچ نیوز)مذکورہ شخص نے بتایا کہ بیوی سے علیحدگی کے بعد وہ باقاعدگی سے اپنی بیٹی سے نہیں مل پا رہا تھا اور بیٹی سے ملنے کیلئے جعلی خود کش حملہ آور بن کر مشرقی علاقہ مارچی کے شہر فولیگنو کے قریب موجود اس کے سکول پہنچ گیا اور سکول انتظامیہ کو دھمکی دی کہ اس نے اپنے جسم کیساتھ دھماکا خیز مواد باندھ رکھا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر بچوں کو سکول سے باہر نکال دیا گیا۔بتایاگیا کہ 2گھنٹے بیٹی کیساتھ گزارنے کے بعد وہ شخص باہر نکل آیا جس پر پولیس نے بم کی ڈیوائسز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بجلی کے تار ہیں اور ان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔ پولیس نے اس شخص کو اغوا، عوامی خدمت میں خلل ڈالنے اور ہنگامی حالات پیدا کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔