میلان ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے وزیر خارجہ لوگی ڈی مایواور لیگ کے رہنما میٹیو سالوینی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فرانس کی طرح اٹلی بھی جلد ہی فیس ماسک کی پابندی ختم کرسکتا ہے ، جس کی وجہ کورونا کے اعدادوشمار میں تیزی سے بہتری آنا ہے۔سٹار موومنٹ (ایم 5 ایس) کے سینئر ممبر ، ڈی مایو نے کہا کے حکومت کا مقصد ہے کہ اس موسم گرما میں فیس ماسک کی پابندی کو کسی بھی طرح سے ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مہینوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں اور اب حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں اور ہم صحت کے بحران پر قابو پا رہے ہیں تو اس بہتری میں تیزی لانا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کو وائرس سے بچانے کے لئے فیس ماسک ایک اہم ذریعہ رہا ہے،فیس ماسک کی پابندی کا ختم ہونا معمول کی طرف لوٹنے کا پہلا قدم ہو گا۔