راولپنڈی: (سچ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روز کے دورے پر اردن پہنچ گئے۔ شاہ عبداللہ ثانی اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی نے کہا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اردن کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کسی بھی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ شاہ عبداللہ نے آرمی چیف کو باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر آرڈر آف دی ملٹری میرٹ عطا کیا۔
آرمی چیف نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مشترکہ فوجی مشقوں، تربیتی پروگرام اور بھرپور دفاعی تعاون کی پیش کش کی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمود عبدالحلیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردن پاکستان کو انتہائی قابل اعتبار شراکت دار سمجھتا ہے، باہمی تعلقات کو مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں۔