آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو دوبارہ بحث کے لیے بھیجنا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے:ناز بلوچ

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو دوبارہ بحث کے لیے بھیجنا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے:ناز بلوچ

کراچی( سچ نیوز )پاکستان  پیپلز پارٹی کی  رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو دوبارہ بحث کے لیے بھیجنا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، آرمی ترمیمی ایکٹ بل کی حمایت پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ قومی مفادات کی وجہ سے کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے اور جمہوری طریقہ اختیار کیا جائے، ہر سیاسی جماعت یہ کہتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تاہم الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے تاکہ بعد میں کوئی جماعت دھاندلی کا الزام عائد نہ کرے۔ اس کے لیے حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سنجیدگی سے قانون سازی پر عملدرآمد کرے۔اُنہوں نے کہا کہ  آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو دوبارہ بحث کے لیے بھیجنا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے،ہم یہی چاہتے تھے کہ بل کو پاس کرنے کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جائے، پیپلز پارٹی چاہتی تھی کہ قانون سازی میں کوئی خم باقی نہ رہ جائے جس کی وجہ سے بعد میں سبکی اٹھانا پڑے، پیپلز پارٹی نے بل کے لیے مشاورت کا مشورہ دیا تھا اور قانون سازی میں اپنا حصہ ملانے کا اعلان کیا تھااور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ  آرمی ترمیمی ایکٹ بل کی حمایت پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ قومی مفادات کی وجہ سے کیا ہے، پیپلز پارٹی جو ترمیم لانا چاہتی تھی اس پر پارٹی نے کام کیا اور اپنی رائے دینا سب کا حق ہے۔ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے

 نیب کے قوانین میں بھی ترمیم لانے کی کوشش کی تھی کیونکہ نیب کے قوانین آمر کے بنائے گئے تھے جس میں مسلم لیگ ن نے ہمارا ساتھ نہیں دیا جس کا ان کو بعد میں پچھتاوا بھی تھا،سیاسی پارٹیاں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں اور یہی جمہوری عمل ہے، اقتدار صرف حکمرانی کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

Exit mobile version