اِدلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا کو چکانا ہو گی: طیب ایردوآن

اِدلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا کو چکانا ہو گی: طیب ایردوآن

انقرہ( سچ نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کے لیے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔

امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایردوآن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اِدلب کے سلسلے میں حرکت میں آئے جو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حملہ ہوا تو "پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی”۔ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ "عالمی برادری کے تمام ارکان پر لازم ہے کہ وہ ایسے وقت میں اپنی ذمے داریوں کا ادراک کریں جب کہ اِدلب پر حملہ سروں پر منڈلا رہا ہے۔ بے عملی اور سستی کے بہت بڑے نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِدلب میں انسانی المیے کے وقوع کو روکنے کی ذمے داری روس اور ایران پر عائد ہوتی ہے۔

Exit mobile version