مکہ مکرمہ(سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی او آئی سی اجلاس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے مہمان نوازی اور ادھار تیل کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان میں ہونے والے فیصلوں پرجلدعملدرآمدپراتفاق کیاگیا،اس کے علاوہ سپریم کوآرڈی نیشن کونسل اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پربھی تیزعملدرآمد،باہمی مفادکے تمام امورپرتواترسے خیالات کے تبادلوں پراتفاق کیاگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈلائنز پرہوئی،دونوں رہنماﺅںمیں سیاسی اقتصادی و تجارتی تعلقات پربات چیت کی،سعودی میڈیاکے مطابق سعودی ولی عہد نے عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان نے بہترین مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان میں ہونے والے فیصلوں پرگفتگو ہوئی،وزیراعظم نے ادھارتیل کی فراہمی پرسعودی حکومت کاشکریہ اداکیا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیل کی موخرادائیگی کی سہولت دینے پرسعودی حکومت کے مشکورہیں،ملاقات میں سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان میں ہونے والے فیصلوں پرجلدعملدرآمدپراتفاق کیاگیا،اس کے علاوہ سپریم کوآرڈی نیشن کونسل اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پربھی تیزعملدرآمد،باہمی مفادکے تمام امورپرتواترسے خیالات کے تبادلوں پراتفاق کیاگیا۔