لاہور: (سچ نیوز ) اورنج ٹرین سٹیشن اور جین مندر میٹروسٹیشن کو زیر زمین ملانے کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کر دیا گیا۔ گرین لائن میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کو ملانے کا منصوبہ ایک سال قبل تیار کیا گیا، جس کے تحت جین مندر میٹرو سٹیشن اور اورنج ٹرین سٹیشن کو ملانے کیلئے زیر زمین راستے کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ بنایا جانا تھا، اس ضمن میں ایل ڈی اے نے نیسپاک سے منصوبے کا ڈیزائن بھی تیار کروایا جس پر لاکھوں روپے لاگت آئی مگر محکمہ پی اینڈ ڈی نے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبے پر اعتراض لگا دیا، منصوبے کی فائل بند ہونے سے ڈیزائن پر آنے والی لاگت بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج لائن ٹرین اقرار حسین نے کہا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے پر اعتراض لگایا تھا کہ فنڈز موجود نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ فی الفور شروع نہیں کیا جاسکتا، مستقبل میں اگر حکومت فنڈز فراہم کرتی ہے تو منصوبہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
اورنج، میٹرو سٹیشنوں کو ملانے کا زیر زمین منصوبہ بند
-
منجانب bushra jabeen
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023