اسلام آباد(روزنانہ سچ انٹر نیشنل )انکل سرگم کا کردار تخلیق کرنے والے فاروق قیصر قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
فاروق قیصر والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا . میٹرک پشاور سے ، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا. فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔فاروق قیصر کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی ہے۔ان کے کالم اردو روزنامہ نئی بات، لاہور میں میٹھے کریلے کے عنوان سے چھپتے رہے۔وہ ان دنوں روزنامہ جہان پاکستان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر تھے