انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی خاتون گرفتار

نئی دہلی: (آئی این پی) انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ حفاظتی دستوں اور خواتین اہلکاروں کی مدد سے اس خاتون کو پکڑ کر دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے 8 بجے ایک خاتون نے سب سے پہلے اپنی چپل انڈیا گیٹ کی طرف پھینکی اور پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے جس سے سیکیورٹی فورس کے اہلکار پریشان ہو گئے۔

دہلی پولیس کے مطابق انڈیا گیٹ پر نعرے لگانے والی خاتون کا نام سلطانہ خان ہے۔ پولیس نے خاتون سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی مدھرورما نے بتایا کہ خاتون ذہنی مریضہ معلوم ہو رہی ہے، اس کی ذہنی حالت معلوم کرنے کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

Exit mobile version